ڈرگز ایکٹ میں ترمیم کیخلاف”کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ“ نے بھی شٹر ڈاؤن کی دھمکی دیدی،حکومت ڈرگز ایکٹ 1976ء میں کی جانیوالی ترامیم واپس لے‘پنجاب کیمسٹ کونسل فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن

اتوار 13 ستمبر 2015 20:36

ڈرگز ایکٹ میں ترمیم کیخلاف”کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ“ نے بھی شٹر ڈاؤن کی دھمکی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) ڈرگز ایکٹ میں ترمیم اورمطالبات نہ ماننے پر”کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ“ نیحکومت کیخلاف ہڑتال اور شٹرڈاوٴن کا اعلان کر دیا۔ کیمسٹ کونسل کے ذمہ داران کے مطابق اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو تمام کاروبار غیر معینہ مدت کیلئے بند کردینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب کیمسٹ کونسل فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن،ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن،ہول سیلرز ایسوسی ایشن،ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ حکومت ڈرگز ایکٹ 1976ء میں کی جانیوالی ترامیم فوری طور پر واپس لے اگر ایسا نہ کیا گیا تو صوبہ بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :