ملتان میں خودکش دھماکہ،9افراد جاں بحق،50زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 21:11

ملتان میں خودکش دھماکہ،9افراد جاں بحق،50زخمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء) ملتان کے وہاڑی چوک میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں 9افراد جاں بحق جبکہ50زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی سی او ملتان کے مطابق ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا، جائے وقوع پر بال بیرنگ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سی پی او کے مطابق جائے دھماکہ پر مشکوک لاش موجود ہے، دھماکے میں5رکشے، موٹرسائیکلز اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور بس سے اُترا تھا۔

متعلقہ عنوان :