تحر یک انصاف ”رونا “بندکر یں اور11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ کر ے ‘پہلے عوام نے 93ہزار اب ڈیڑھ لاکھ ووٹ دیں گے ‘جوڈیشل کمیشن کے بعد اب ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو شکست دیں گے‘ہم نے لاہور سمیت پورے ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کاخاتمہ کر کے ملک کو تر قی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا ئیگا ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اور این اے 122 میں (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کا مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب
اتوار 13 ستمبر 2015 22:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ”رونا “بندکر یں اور11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ کر ے ‘پہلے عوام نے 93ہزار اب ڈیڑھ لاکھ ووٹ دیں گے ‘جوڈیشل کمیشن میں بھی تحر یک انصاف کو شکست ہوئی اب بھی ہمارے خلاف اٹھے والی انگلی کو عوام طاقت سے توڑ دیں گے‘ہم نے لاہور سمیت پورے ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کاخاتمہ کر کے ملک کو تر قی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا ئیگا ۔
وہ اتوار کے روز لاہور میں اپنے حلقے میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کو ہر بات پر دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑی چکی ہے اور ابھی میر ے حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے نہیں مگر تحر یک انصاف نے پہلے ہی رونا شروع کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام (ن) لیگ کے ساتھ ہیں اس لیے تحر یک انصاف کو ضمنی انتخابات میں عبر تناک شکست ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم لاہور کی تر قی پر تر قیاتی فنڈز خرچ کرتے ہیں تو تحر یک انصاف والوں کے سواپوری عوام خوش ہو تی ہے اور ہم نے پہلے بھی کہا اب بھی کہتے ہیں کہ لاہور کی ترقی پر کروڑوں نہیں اربوں روپے لگائیں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.