نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر یوایس اوپن جیت لیا

پیر 14 ستمبر 2015 10:50

نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر یوایس اوپن جیت لیا

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یوایس اوپن میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکو وچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ورلڈ نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو 4-6، 7-5، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر رواں سال اپنا تیسرا گرینڈ سلیم حاصل کیا۔ یہ جوکووچ کا مجموعی طور پر دسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انھوں نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست سے دو چار ہو گئے تھے ۔

2009ء کے بعد راجر فیڈرر پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے ۔ نواک جوکووچ نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ فیڈرر جو کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ وہ اب بھی بہتری کی جانب مائل ہیں اور انکے دل میں فیڈرر کیلیے زبردست عزت ہے۔ اس موقع پر17 گرینڈ سلیم جیتنے والے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ نواک ہارڈ کورٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ذہنی طور پر بھی بہت مضبوط ہیں ۔