یو ایس اوپن کا ویمن ڈبلز ایونٹ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے جیت لیا

پیر 14 ستمبر 2015 10:59

یو ایس اوپن کا ویمن ڈبلز ایونٹ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن کا ویمن ڈبلز ایونٹ بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے جیت لیا ، یو ایس اوپن میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی آسٹریلیا کی کیسی ڈیلاایکوا اور قازقستان کی یاروسلاوا آمنے سامنے ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کی جوڑی نے ٹائٹل مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے دوسرے سیٹ میں بھی اپنی برتری کی دھاک بیٹھاتے ہوئے سٹریٹس سیٹس کی کامیابی سمیٹی ۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی اس سے پہلے ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے ۔