بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 11:22

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے. اس بات کی تصدیق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بھی کی ہے.

(جاری ہے)

مارک زکر برگ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم 27 ستمبر کی صبح ساڑھے 9 بجے فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے. مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال بھارت میں بھارتی وزیر اعظم سے میری ملاقات ہوئی اور اب ان کا فیس بک ہیڈ کوارٹرز آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے.