راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم پیش رفت، امریکی صحافی مارک سیگل بیان ریکارڈ کروانے کے لئے رضا مند

مقدمے کی نقول حاصل کرنے کے لیے ناہید خان کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 11:29

راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم پیش رفت، امریکی صحافی مارک سیگل ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی. سماعت میں بےنظیر بھٹو قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب کو وزارت خارجہ نے بتایا کہ امریکی صحافی مارک سیگل ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے پر رضامند ہوگئے ہیں، بیان ریکارڈ کرانے کے لئے مارک سیگل واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کمشنرراولپنڈی کو مارک سیگل کا یبان یکم اکتوبر کو ریکارڈ کرنے کے انتظامات کی تحریری ہدایت کردی۔ جبکہ عدالت نے بے نظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان کو بھی ان کی درخواست پر مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ناہید خان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ملنے کے بعد فریق بننے کیلئے قانونی مشاورت کریں گے اور تمام سوالوں کے جواب عدالت میں دیں گے۔عدالت نے استغاثہ کے گواہ ڈاکٹر اعظم یوسف کی شہادت غیر ضروری قرار دے کر مسترد کردی۔تاہم مزید 2 گواہوں ایس پی اسلام آباد طاہر ایوب اور انسپکٹر کاشف رفیق کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :