پشاور میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 24 ستمبر کو عید الاضحی منانے کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 11:35

پشاور میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، مفتی شہاب الدین پوپلزئی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : پشاور میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا اجلاس میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی.

(جاری ہے)

جبکہ مفتی شہاب الدین نے 24 ستمبر بروز جمعرات کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان کر دیا. جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج ہو گا. جس میں چاند سے متعلق اعلان چئیر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے.