نئی پاکستانی فلم ”ہلہ گلہ“ کی میوزک لانچ کردیاگیا

پیر 14 ستمبر 2015 11:36

نئی پاکستانی فلم ”ہلہ گلہ“ کی میوزک لانچ کردیاگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) نئی پاکستانی فلم ”ہلہ گلہ“ کی میوزک لانچ کی تقریب کراچی میں ہوئی۔ گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سنیما کی بحالی پر انہیں بے حد خوشی ہے۔نئی فلم ہلہ گلہ کی میوزک لانچ اور پریس کانفرنس کراچی کے مقامی سنیما میں ہوئی ۔ جس میں فلم کی کاسٹ اور گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سنیما کی بحالی خوش آئند ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فلم کا میوزک اعلیٰ درجے کا ہے۔ گانوں میں جدید میوزک تو ہے ہی مگر روایتی موسیقی کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لالی وْڈ کو ترقی کی منازل طے کرتا دیکھنا ان کا خواب تھا جس کے لئے انکی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔کامیڈی فلم ہلہ گلہ عید الضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔