اداکار نواز الدین کا چھٹیاں منفرد انداز میں گزارنے کا فیصلہ
پیر 14 ستمبر 2015 11:36
اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)دنیا کے بیشتر افراد اپنی چھٹیاں گزارنے کے لئے صحت افزا اور تفریحی مقامات یا غیر ملکی دوروں پر جانے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم بالی وڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی نے اس بار چھٹیاں گزارنے کے لئے منفرد اور انوکھا انداز اپنانے کی ٹھان لی ہے۔بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والے نوازالدین صدیقی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی چھٹیاں اتر پردیش (یو پی) میں اپنے خاندان کے ساتھ گاوٴں میں گزاریں گئے، جہاں وہ کچھ عرصہ کسان کے طور پر پہلے ہی گزار چکے ہیں۔
نواز الدین گزشتہ کچھ سالوں سے بالی وڈ فلموں کے لئے مستقل کام کررہے ہیں-ذرائع کے مطابق اب نواز الدین اس مصروفت کو کچھ عرصہ کے لئے خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
نوازالدین صدیقی کچھ دنوں کے لئے اپنے آبائی گاوٴں جانے کی باتیں کررہے ہیں۔جہاں ان کی والدہ اور بھائی قیام پذیر ہیں جو نوازالدین صدیقی کی آمد کے شدت سے منتظر ہیں، تاہم وہ ان سے ملاقات کے لئے کبھی وقت نہیں نکال سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرف وہ گھر جانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں بلکہ وہاں کھیتی باڑی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔اس حوالے سے بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ جب کبھی گھر لوٹتے ہیں تو کھیتی باڑی کے بارے میں ضرور سوچتے ہیں۔نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کے 20 سال کھیتی باڑی کی ہے اور اب مجھے جب بھی وقت ملتا ہے میں یہ کام ضرور کرتا ہوں، یہ ہمارا خاندانی پیشہ ہے اور مجھے ایسا کرنے سے بہت خوشی ملتی ہے۔‘مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.