گوجرانوالہ : بابا اسماعیل کے مزار پر سگریٹ نوشی کے ذریعے ہر بیماری کا علاج ممکن ہے، پیروکاروں کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 11:44

گوجرانوالہ : بابا اسماعیل کے مزار پر سگریٹ نوشی  کے ذریعے ہر بیماری ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء): یوں تو سگریٹ نوشی کو مضر صحت سمجھتے ہوئے خیال کیا جاتا ہے کہ جُوں جُوں سگریٹ نوشی میں تسلسل آتا ہے عمر گھٹتی چلی جاتی ہے، لیکن گوجرانوالہ میں موجود بابا اسماعیل کے مزار پر موجود تمام پیروکاروں اور زائرین کا عقیدہ منفرد ہی نہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک عجیب عقیدہ تصور کیا جاتا ہے. بابا اسماعیل کے پیروکاروں کا ماننا ہے کہ مزار پر رکھے گئے سگریٹ تقریباً تمام بیماریوں کا علاج ہیں.

(جاری ہے)

عموماً مزاروں پر لوگ منتوں مرادوں کے لیے شیرینی یا دیگیں بانٹتے ہیں لیکن اس مزار پر مخیر حضرات سگریٹ بانٹتے نظر آتے ہیں. جبکہ وہاں موجود تمام عقیدت مند ان سگریٹوں کے دھوئیں کو اپنے لیے شفا تصور کرتے ہیں. مزار پر کام کرنے والے ایک آدمی نے بتایا کہ اگر کوئی عقیدت مند آ کر اپنی بیماری کا دکھ سناتا ہے تو ہم اسے سگریٹ دیتے ہیں جس سے وہ ٹھیک ہو جاتا ہے. ایک عقیدت مند نے بتایا کہ جب بابا اسماعیل حیات اور جلوہ افروز تھے تو ہر وقت سگریٹ نوشی کرتے تھے. ان کا یہی کھانا پینا تھا. ان کا کہنا تھا کہ سگریٹ سے شفا پانے والے تمام زائرین مزار پر صحت یابی کے بعد دھمال بھی ڈالتے ہیں.