سیالکوٹ کے لوگ ہسپتال کی تعمیرمیں مدد دیں ، اداکارہ میراکی اپیل

پیر 14 ستمبر 2015 11:45

سیالکوٹ کے لوگ ہسپتال کی تعمیرمیں مدد دیں ، اداکارہ میراکی اپیل

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں بہت جلددل کے امراض کے لیے ٹرسٹ ہسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن سمبڑیال کے دفتر میں ہستپال کی تعمیر لیے نقشہ منظوری کے لیے جمع کروانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران فلم سٹار میرا کا کہنا تھا کہ ان کے ہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاوہ ،عورتوں اور بچوں کے لیے بھی جدید ترین علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔میرا کا کہنا تھا کہ نقشے کی منظوری کے فورا بعد ہسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی،انہوں نے تعمیرکے لیے سیالکوٹ والوں کا تعاون بھی مانگ لیا۔