سابق کپتان عامر سہیل نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

پیر 14 ستمبر 2015 11:56

سابق کپتان عامر سہیل نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ عامر سہیل 14 ستمبر 1966ء کو پنجاب کے دل لاہور میں پیدا ہوئے اور دسمبر 1990ء کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے فارمیٹ سے انٹر نیشنل کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا ،انہوں نے 156 ون ڈے میچز کھیل کر 31.86 کی اوسط سے 4780 رنز بنا ئے اور 85 وکٹیں بھی اپنے نام کیں ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی عامر سہیل کی کارکردگی نمایاں رہی جہاں انہوں نے47 میچوں میں 35.28 کی اوسط سے 2823 رنزبنائے۔ عامر سہیل نے 6 ٹیسٹ اور 22ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی ۔