بھارت : جھُکنا ہے تو اللہ کے آگے جھُکو ، عاطف اسلم کی بھارت میں کہی گئی اس بات نے مسلمانوں کا دل جیت لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 11:59

بھارت : جھُکنا ہے تو اللہ کے آگے جھُکو ، عاطف اسلم کی بھارت میں کہی گئی ..

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : پاکستان نے موسیقی میں بھی دنیا بھر میں اپنا ایک خاص مقام بنا رکھا ہے. پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خان کو نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ سے بھی کئی مرتبہ آفرز موصول ہوئیں. علاوہ ازیں پاکستان کے نامور گلو کار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے بھی بالی وڈ میں اپنی جگہ بنائی. حال ہی میں پاکستانی گلو کار عاطف اسلم کی جانب سے بھارت میں کی گئی ایک بات نے نہ صرف مسلمانوں کا دل جیت لیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی عاطف اسلم کو اپنے اس قول کے لیے خاصی پذیرائی ملی.

(جاری ہے)

بھارت میں ایک شو میں بیک اسٹیج کچھ امیدواروں سے ملاقات کرتے ہوئےعاطف اسلم نے انہیں تاکید کی کہ میں جب بھی اسٹیج پر آؤں تو میرے پاؤں کو ہاتھ مت لگایا کریں . انہوں نے کہا کہ مجھے یہ قطعی پسند نہیں ہے کہ کوئی میرے آگے جھُکے ، کیونکہ اگر کسی کے سامنے جھُکنا چاہئیے تو وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے. واضح رہے کہ بھارت میں بچے اپنے بڑوں اور شاگرد اپنے اساتذہ کے پاؤں کو ہاتھ لگا کر ان سے دعائیں لیتے ہیں. جبکہ عاطف اسلم نے اسے نا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے گلوکاری کے ایک شو کے امیدواروں کو ایسا کرنے سے منع کر دیا.

متعلقہ عنوان :