بیہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘فلم سٹار میگھا

پیر 14 ستمبر 2015 12:23

بیہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘فلم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران میگھانے کہا کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں کے بے ہودہ ناموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے جس کا فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔