انسان کا لباس اس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے، مدیحہ شاہ

پیر 14 ستمبر 2015 12:23

انسان کا لباس اس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے، مدیحہ شاہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ خاموش طبیعت رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں،انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ کردار بہت پسند ہیں، کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں ۔مدیحہ شاہ نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔