دبئی :مسافر بس میں سفر خاتون کی زندگی کا آخری سفر بن گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 12:29

دبئی :مسافر بس میں سفر خاتون کی زندگی کا آخری سفر بن گیا۔

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء): مسافر بس میں سفر خاتون کی زندگی کا آخری سفر بن گیا. تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک مسافر بس میں سوار دو خواتین کے مابین ہونے والا جھگڑا ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا .

(جاری ہے)

بس میں سوار عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں میں سے ایک خاتون کھڑی تھی جبکہ دوسری خاتون سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور ایک خاتون نے اپنے پرس سے چاقو نکال کر دوری خاتون کے جسم میں گھونپ دیا جس کے بعد مقتول تمام مسافروں کے سامنے ہی دم توڑ گئی.

بس کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں نے تلخ کلامی کرنے پر دونوں خواتین کو تنبیہہ بھی کی لیکن کوئی باز نہ آیا جس کے بعد قتل کا واقعہ رونما ہوا. ڈرائیور نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر بس لاک کر کے پولیس کو اطلاع کی اور پولیس کے آنے تک کسی کو باہر جانے نہ دیا. تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل خاتون کو آلہ قتل کے ہمراہ گرفتار کر لیا جبکہ قتل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی.