دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، صومیہ خان

پیر 14 ستمبر 2015 12:29

دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، صومیہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، فنکار پیدائشی طور پر ہی اپنے اندر صلاحیتیں لیکر پیدا ہوتا ہے جس سے وہ آگے چل کر فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں، گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیاہے مگر فنکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا۔صومیہ خان کا کہنا تھا کہ ان دنوں میرا ایک گیت”عشق وچ کملی ہوئی“تیار ہے جس کی شاعریکے ایس کاظمی نے لکھی ہے اور یہ گیت بہت جلد مختلف چینلز سے آن ائیر ہوگااس کی ویڈیودبئی کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کی گئی ہے۔