پاکستانی اُستاد کی مزاح سے بھر پور ایک تصویر نے انہیں سوشل میڈیا پر مقبول کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 12:38

پاکستانی اُستاد کی مزاح سے بھر پور ایک تصویر نے  انہیں سوشل میڈیا پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : عموماً کلاس کے دوران موبائل فون کے استعمال پر طلبا کو اساتذہ کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے. لیکن لاہور کی لمز یونیورسٹی کے ایک استاد نے ڈانٹ کی بجائے مزاح کا سہارا لیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لمز (لاہور یونیورسٹی آف میجیمنٹ سائنسز) کے ایک ایسی سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فرخ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہو گئی ہے جس میں وہ لیکچر شروع ہونے سے قبل ہی طلبا کے موبائل فون استعمال پر طنزیہ جملہ پراجیکٹر پر آویزاں کیے بیٹھے ہیں.

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر اب تک قریباً 13 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں. طلبا کو دئے گئے ایک مزاح اور طنز سے بھر پور پیغام میں ڈاکٹر فرخ خان کا کہنا ہے کہ مجھے علم ہو جاتا ہے جب کوئی بھی طالبعلم موبائل فون کا استعمال کرتا ہے کیونکہ کوئی بھی محض اپنے گود میں دیکھ کر نہیں مسکرا سکتا. ڈاکٹر فرخ خان کا کہنا ہے کہ ڈانٹ ڈپٹ کے باعث طلبا زچ ہو جاتے ہیں جبکہ مزاح اور طنز سے وہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں. لہٰذا مجھے یہ طریقہ زیادہ کارآمد محسوس ہوا.

متعلقہ عنوان :