انگلش کپتان آئن مورگن آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کے دوران سر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو کر میچ سے باہر

پیر 14 ستمبر 2015 12:43

انگلش کپتان آئن مورگن آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کے دوران سر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)انگلش کپتان آئن مورگن آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کے دوران سر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو کر میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جا رہے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں جب مورگن کریز پر کھیلنے پہنچے تو انگلینڈ22 رنز پر تین وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھا۔ابھی مورگن کریز پر آئے ہی تھے کہ اننگ کے ساتویں اوور میں مچل اسٹارک کی 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد کی گیند ان کے ہیلمٹ سے جا ٹکرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وہ اپنے پیروں پر تو کھڑے رہے تاہم فوری طور پر انہوں نے ٹیم فزیو اور ڈاکٹر کو میدان میں طلب کیا اور چند منٹ کے صلح مشورے کے بعد وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے۔انگلش میڈیکل ٹیم کے تفصیلی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ مورگن کے سر میں چوٹ لگی ہے جس کا علاج جاری ہے اور وہ اب دوبارہ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔واقعے کے فوراً بعد آسٹریلین کھلاڑیوں نے بھی مورگن کی خیریت دریافت کی ‘ اوور کے اختتام پر آسٹریلین کوچ نے بھی باوٴنڈری پر آ کر مچل اسٹارک کو سمجھایا۔