سعید اجمل قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے

پیر 14 ستمبر 2015 12:45

سعید اجمل قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سعید اجمل قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے ایونٹ میں مجموعی طور پر4 میچز میں124رنز دے کر 62کی اوسط سے 2 وکٹیں حاصل کیں، 9 ستمبر کو پشاور کیخلاف شیڈول میچ میں 4 اوورز میں21 رنز دیئے، کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، اگلے روز کراچی بلوز سے مقابلے میں4 اوورز میں 37 رنز دیئے اور ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا،11 ستمبر کو ایبٹ آباد کیخلاف میچ میں 4 اوورز میں39 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی،12 ستمبر کو اسلام آباد کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 27 رنز دیے مگرانھیں کوئی کامیابی نصیب نہ ہوئی۔