قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی فاتح پلوشہ بشیر اور رنراپ کے اعزاز میں تقریب

پیر 14 ستمبر 2015 13:00

قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی فاتح پلوشہ بشیر اور رنراپ کے اعزاز میں تقریب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)کراچی میں تریپن ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی فاتح پلوشہ بشیر اور رنر اپ ماحور شہزاد کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔دونوں خواتین کھلاڑیوں کو شیلڈز اور نقد انعامات دیے گئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والی قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں پلوشہ بشیر نے ٹرپل کروان حاصل کیا جبکہ ماحور شہزاد رنر اپ رہیں۔دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف ہونا چاہئے۔ایک طویل عرسے کے بعد بیڈ منٹن کی سرگرمیوں کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے جس کے ذریعے نہ صرف قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہترہوگی، ساتھ ہی نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔