سعودی حکومت نے حج کوٹہ ختم کر دیا،آئندہ سال 50لاکھ مسلمان حج کرینگے

پیر 14 ستمبر 2015 13:06

سعودی حکومت نے حج کوٹہ ختم کر دیا،آئندہ سال 50لاکھ مسلمان حج کرینگے

جدہ ۔14ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سعودی حکومت نے حج کوٹے کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال 50لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے جبکہ آئندہ 5سال کے دوران حجاج کی تعداد 3کروڑ تک پہنچ جائیگی ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار نے وزیر حج بندرحجاز کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سال بھی حج کے دوران حجاج کرام کیلئے تمام خدمات کی فراہمی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد کی گئی ہے ۔ حجاج کرام کو ویزوں کے اجراء کے حوالہ سے وزارت حج اور وزارت خارجہ نے مل کر کام کیا ہے ۔ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند افراد کو دوران حج خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی پسند کے ٹور آپریٹرز اور دیگر اداروں کے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔