اسلام آباد : وزیر قانون پنجاب کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟؟ انہوں نے خود ہی بتا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب سے پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ عابد شیر علی اور شیخ وقاص میں سے آپ کا بڑا دشمن کون ہے جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان میں سے کوئی بھی دشمن نہیں ہے البتہ اگر وہ مجھے اپنا دشمن سمجھ سکتے ہیں تو میں کیا کر سکتا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ جب شیخ وقاص نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تب بھی میں خاموش رہا اور کچھ نہیں کہا. لہٰذا میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی میں کسی کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں.