کسی ادارے کو مقررہ حدود سے تجاوز کی اجازت نہیں‘ اختیارات کی تقسیم کا حصول جمہوریت کی بنیاد ہے‘ عدلیہ کی کوشش ہے کہ ایسا حکم دے جس سے غیر قانونی اقدامات کی تصحیح ہو‘ مقدمات کے فیصلے میں تاخیر سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ہے‘ حصول انصاف میں تاخیر سے غریب اور نادار طبقے پر انتہائی برا اثر پڑتا ہے‘ آئین کی بالادستی ‘قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقوق کے تحفظ میں بار کا کردار اہم ہے‘ اکیسویں آئینی ترمیم پر حالات کے مطابق بہتر فیصلہ دیا
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی کاسپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے موقع پر تقریب سے خطاب
پیر 14 ستمبر 2015 13:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو اس کی مقررہ حدود سے تجاوز کی اجازت نہیں‘ اختیارات کی تقسیم کا حصول جمہوریت کی بنیاد ہے‘ عدلیہ کی کوشش ہے کہ ایسا حکم دے جس سے غیر قانونی اقدامات کی تصحیح ہو‘ مقدمات کے فیصلے میں تاخیر سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ہے‘ حصول انصاف میں تاخیر سے غریب اور نادار طبقے پر انتہائی برا اثر پڑتا ہے‘ آئین کی بالادستی ‘قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقوق کے تحفظ میں بار کا کردار اہم ہے‘ اکیسویں آئینی ترمیم پر حالات کے مطابق بہتر فیصلہ دیا۔
وہ پیر کو سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ کوشش کی کہ اختیارات کے استعمال میں آئین و قانون کو مدنظر رکھے عدلیہ کی کوشش ہے کہ ایسا حکم دے جس سے غیر قانونی اقدامات کی تصحیح ہو۔(جاری ہے)
آئین میں انتظامیہ‘ مقننہ اور عدلیہ کو مخصوص اختیارات تفویض کئے گئے کسی بھی ادارے کو اس کی مقررہ حدود سے تجاوز کی اجازت نہیں۔
تقسیم اختیارات کا حصول جمہوریت کی بنیاد ہے اختیارات کی تقسیم کا حصول اداروں کے مابین توازن کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کے فیصلے میں تاخیر سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ہے حصول انصاف میں تاخیر سے غریب اور نادار طبقے پر انتہائی برا اثر پڑتا ہے۔ غریب طبقے کو انصاف کے حصول کے لئے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.