سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ29 اکتوبر کو ہو گی

پیر 14 ستمبر 2015 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا،نئے عہدیدیداروں کی پولنگ29 اکتوبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹرز کی فہرست 19ستمبر کو جاری ہو گی،کاغذات نامزدگی یکم سے 6اکتوبر تک جمع کرائے جائیں گے،8اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی،13سے 15اکتوبر تک اعتراضات اور اپیلوں پر فیصلے ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ بار کے نئے عہدیداروں کے انتخاب کیلئے پولنگ 29اکتوبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :