مجھے فلاپ کہنے والے خود کام مانگتے پھررہے ہیں ‘ اداکارہ لیلیٰ

پیر 14 ستمبر 2015 14:06

مجھے فلاپ کہنے والے خود کام مانگتے پھررہے ہیں ‘ اداکارہ لیلیٰ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ مجھے فلاپ کہنے والے خود کام مانگتے پھررہے ہیں ،میں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی لیکن بعض لوگ مجھے ناکام اور فلاپ اداکارہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جوسراسر زیادتی کے مترادف ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کسی کے لئے برا نہیں سوچتی بلکہ سب کیلئے دعا گوہوں ۔

(جاری ہے)

نجی مصروفیات کے باعث صرف اچھا اور معیاری کام کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے اورویسے بھی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ابھی خوابوں کے شہزادے کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد عالمی معیار کی اردوفلم میں جلو گرہونگی اس ضمن میں ابتدائی بات چیت جاری ہے پاکستانی فلموں کا سنہراد ور واپس آچکا ہے ہماری پاکستانی فلمیں انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہیں ۔