”ہیرو “ کی ریلیز کے پہلے دن 6.85 کروڑ روپے کمائی

پیر 14 ستمبر 2015 14:25

”ہیرو “ کی ریلیز کے پہلے دن 6.85 کروڑ روپے کمائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ فلم ” ہیرو“ نے ریلیز کے پہلے دن 6.85 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تجارتی تجزیہ نگار تارن آدریش نے کہا ہے کہ فلم ” ہیرو“ نے افتتاحی دن میں 6.85 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے فلم کی نئی کاسٹ ہونے کی وجہ سے اتنے بزنس کی توقع نہیں تھی انہوں نے امید ظاہرت کی کہ فلم آئندہ دنوں میں بھی اچھا بزنس کرے گی ۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم کے پہلے دن اچھا بزنس کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کامیابی مداحوں کے بغیر ممکن نہیں واضح رہے کہ فلم فلم ” ہیرو“ 1983 میں بننے والی فلم کا اس نام سے ری میک ہے جس کی ہدایات نکھیل ایڈوانی نے دیں ہیں جس میں نوجوان اداکار سورج پنچولی اور اتھیاشیٹھی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے سلمان خان نے فلم کی تمام کاسٹ کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی وجہ سے فلم کامیاب ہوئی ہے ۔