بنڈس لیگا : بائرن میونخ ، بورشیا ڈورٹمنڈ نے اپنے میچز جیت لئے

پیر 14 ستمبر 2015 14:32

بنڈس لیگا : بائرن میونخ ، بورشیا ڈورٹمنڈ نے اپنے میچز جیت لئے

ہینوور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ اور بورشیا ڈورٹمنڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ ہینوور ،جرمنی میں کھیلے جانے والے بنڈسلیگا کے میچ میں بورشیا ڈورٹمنڈ اور ہینوور کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ میچ کے 18 ویں منٹ میں ہینوور نے برتری حاصل کی لیکن 34 ویں منٹ میں ابامے ینگ نے گول برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

وقفے سے دو منٹ قبل آرمینین ہنررکھ کی بدولت بورشیا نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔

میچ کے 53 ویں منٹ میں میٹ ہمملز نے ہنیور کی جانب سے دوسرا گول کردیا۔لیکن صرف 13 منٹ بعد میتھیاس جنٹر نے گول کرکے ایک بار پھر بورشیا کو برتری دلادی ۔ میچ کے 84 منٹ میں کاگاوا نے بورشیا کی جانب سے چوتھا گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا ۔ ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے اوگسبرگ کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کی ۔