لالی وْڈ کو ترقی کی منازل طے کرتا دیکھنا میرا خواب تھا: راحت فتح علی

پیر 14 ستمبر 2015 14:35

لالی وْڈ کو ترقی کی منازل طے کرتا دیکھنا میرا خواب تھا: راحت فتح علی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سنیما کی بحالی پر انہیں بے حد خوشی ہے۔نئی فلم ہلہ گلہ کی میوزک لانچ اور پریس کانفرنس کراچی کے مقامی سنیما میں ہوئی۔ جس میں فلم کی کاسٹ اور گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سنیما کی بحالی خوش آئند ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فلم کا میوزک اعلیٰ درجے کا ہے۔ گانوں میں جدید میوزک تو ہے ہی مگر روایتی موسیقی کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لالی وْڈ کو ترقی کی منازل طے کرتا دیکھنا ان کا خواب تھا جس کے لئے انکی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔کامیڈی فلم ہلہ گلہ عید الضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔