ایکسپورٹرز سے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں وزیر اعظم ایکسپورٹ پروموشن پیکج کا جلد اعلان کریں گے ‘خرم دستگیر
پیر 14 ستمبر 2015 14:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز سے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں وزیر اعظم ایکسپورٹ پروموشن پیکج کا جلد اعلان کریں گے، اس سلسلے میں وزارت تجارت میں تیار کئے جانے والے سٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18میں بھی ان مذاکرات کے ذریعے حاصل شدہ مفید پالیسی مشوروں کو شامل کیا جائے گاجس کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایکسپورٹرز کے ساتھ طویل ملاقات برآمدات سے متعلق حکومتی اپروچ میں واضح تبدیلی کی مظہر ہے جس سے برآمدات کو ایک مثبت تحریک ملے گی،ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت نے کل حکومتی اپروچ اپنائی جو ملکی تاریخ میں معاشی ایشوز کیلئے ماضی میں کبھی استعمال نہیں کی گئی۔(جاری ہے)
یہ پہلا موقع ہے کہ تاجروں اور مینوفیکچررز کی گیارہ تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ حکومتی نمائندوں کے وزراء اور سیکرٹریز اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں وزارت تجارت ، پیٹرولئیم اور قدرتی وسائل، پانی و بجلی، پلاننگ کے وزراء اور سیکرٹریز ، ریونیو پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی ، چیرمین ایف بی آر ، چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، وزارت صنعت و پیداوار اور ٹیکسٹا ئل کے سیکرٹریز اور سٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے ۔
تاجروں کیاس نمائندہ وفد نے مندرجہ بالا حکومتی نمائندوں اور وزیر اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کی موجودگی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے برآمدات میں اضافے کی ذمہ داری پوری حکومتی مشینری کو سونپی ہے اور اس کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔تاجروں کے ساتھ ہونے والے اس اجلاس میں روایتی برآمدی سیکٹرز کے علاوہ غیر روایتی سیکٹرز کی برآمدی صلاحیت کا بھی مکمل آگاہی حاصل کی گئی، ان سیکٹرز میں فارما،ہلال فوڈ، جیمز اینڈ جیولری، کٹلری،کارپٹس،فین، آٹو پارٹس ،پھل اور سبزیاں اور پولٹری شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.