ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلواضافہ ،قیمت بڑھ کر 85روپے ہو گئی

پیر 14 ستمبر 2015 14:50

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلواضافہ ،قیمت بڑھ کر 85روپے ہو گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلواضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمت بڑھ کر 85روپے ہو گئی ۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، 120روپے گھریلو سلنڈر، 480 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے مہنگا ہو کر 1003جبکہ کمرشل سلنڈر 480روپے اضافے سے 3ہزار782روپے کا ہو گیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا گیس کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے پر چےئرمین اوگرا سعید خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یٰسین سے ملاقات کی۔ اوگرا نے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا اوگرا قانون کی دھجیاں اڑانے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

چےئرمین اوگراسعید خان نے کہا کہ عوام کو سستی گیس دینا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ سردیوں میں عوام کو سستی گیس میسر کرنے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے اور کسی کی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی مافیہ نے گیس کی قیمتوں میں بے بنیاد اور بلاجواز اضافہ کرنے پر کٹھ جوڑ کر لیا۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس بار غریب عوام کی جیبوں سے اربوں کھربوں روپے لوٹنے کی پلاننگ کر لی۔

حکومت کی ناقص حکمت عملی کی بدولت غریب عوام کو عیدآنے سے پہلے ہی عید کا تحفہ مل گیا۔

حکومت نے ایمپورٹ پر 6فیصد اضافی ٹیکس لگا کر گیس درامد کرنے والی کمپنیوں کا گلہ گھونٹ دیا اور درامد کا راستہ بند کر دیا ۔ ایل پی جی کی درامد کے بدولت عوام کو سستی گیس ملک رہی ہے۔ حکومت نے ٹیکس عائد کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈالا۔ قیمتوں میں اضافہ کو نہ روکا گیا تو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مختلف شہروں کی قیمتیں مندرجہ زیل ہیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کراچی 80روپے فی کلو، 910روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 90روپے فی کلو1030روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر95روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 110روپے کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :