فلم ” پارچڈ“ کا 40ویں ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوگا

پیر 14 ستمبر 2015 14:57

فلم ” پارچڈ“ کا 40ویں ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوگا

ممبئی ۔14ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ کی نئی فلم ” پارچڈ“ کا 40ویں ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کا انعقاد کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سروین چاؤلہ نے کہا ہے کہ ہر مرد کو یہ فلم دیکھنی چاہئے، یہ بہت اہم فلم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں خواتین کے اپنا آپ منوانے کی کوششوں کو دیکھایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہری علاقوں میں خواتین اس قسم کے جذباتی سفر سے گزر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جانتی ہیں کہ وہ کس صورتحال سے گزرہی ہیں تاہم مردوں کو بھی یہ جاننے کی ضرورت ہے ۔ مذکورہ فلم کو اجے دیوگن اسیم باجاج اور گلاب سنگھ نے دیں ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں رادھیکا اپتے ، ہر خان اور تانشتھا چتر جی شامل ہیں۔