سنجے دت کی فلم ” جذبہ“ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید

پیر 14 ستمبر 2015 14:57

سنجے دت کی فلم ” جذبہ“ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید

ممبئی ۔14ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ فلمساز سنجے گپتا نے اداکار سنجے دت کی انکی فلم ” جذبہ“ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت ان دنوں 30دن کے پیرول پر ہیں اور انہوں نے چند روز قبل فلم ” جذبہ“ کے سیٹ کا دورہ کیا اور اپنے دوست سنجے گپتا سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کر نے لگیں کہ سنجے دت فلم کا حصہ ہیں تاہم سنجے گپتا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکی فلم کا حصہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ سنجے دت اپنی بیٹی کے ناک کے آپریشن کی وجہ سے 30دن کے پیرول پر رہا ہیں۔ وہ سنجے گپتا کی فلموں کانٹے مسافر ، اور جنگ میں کام کر چکے ہیں۔