دپیکا پڈوکون دماغی امراض کے علاج کیلئے اپنی فاؤنڈیشن لانچ کریں گی

پیر 14 ستمبر 2015 14:59

دپیکا پڈوکون دماغی امراض کے علاج کیلئے اپنی فاؤنڈیشن لانچ کریں گی

ممبئی ۔14ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دماغی امراض کے عالمی دن کے موقع پر اپنی فاؤنڈیشن لانچ کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون جو خود بھی ڈپریشن کا شکار ہیں وہ 10اکتوبر کو دماغی امراض کے عالمی دن کے موقع پر اپنی فاؤنڈیشن لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ جس میں دماغی امراض کے مسائل کا علاج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ” لیو لولاف “ فاؤنڈیشن پر وہ کئی سالوں سے کام کر رہی ہیں تاہم انہوں نے اس کی منصوبہ بندی کے بارے میں نہیں بتایا۔