چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کیس میں ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی

پیر 14 ستمبر 2015 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ای او بی آئی کیس میں ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کیس میں ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ای او بی آئی کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ای او بی آئی کیس میں ملزمان کے خلاف آبزرویشن دے چکا ہوں،کیس کی سماعت کل منگل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔