بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان کو پہلے بلائنڈ ٹی 20 ایشیاء کپ میں شرکت کی دعوت دیدی

پیر 14 ستمبر 2015 15:42

بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان کو پہلے بلائنڈ ٹی 20 ایشیاء کپ میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان کو پہلے بلائنڈ ٹی 20 ایشیاء کپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پہلا ٹی 20 ایشیاء کپ آئندہ سال 17 سے 24 جنوری تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے جلد فیصلہ کرکے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :