شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 200شکار مکمل کر لیے

پیر 14 ستمبر 2015 15:45

شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 200شکار مکمل کر لیے

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 200شکار مکمل کر لیے ہیں ۔ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سہیل تنویر نے راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر آباد ریجن کے شعیب لغاری کو آؤٹ کرکے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا200واں شکار مکمل کیا۔

(جاری ہے)

انہیں یہ اعزاز حاصل کر نے کے لیے 198میچز کا انتظار کرناپڑا ۔ دوسری جانب کراچی بلیوز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے لاہور وائٹس کے خلاف میچ کے دوران انکے کپتان اظہر علی کو آؤٹ کر کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی 200وکٹیں مکمل کیں ، 35سالہ آفریدی نے اس سنگ میل کو عبور کر نے کے لیے 178میچز کھیلے ۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی سے قبل پاکستان کے اظہر محمود ، سعید اجمل اور یاسر عرفات بھی 200ٹونٹی ٹونٹی وکٹوں کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :