ایشین بیس بال چیمپئن شپ پرسوں سے تائیوان میں شروع ہوگی

پیر 14 ستمبر 2015 15:49

ایشین بیس بال چیمپئن شپ پرسوں سے تائیوان میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)ایشین بیس بال چیمپئن شپ بدھ سے تائیوان میں شروع ہوگی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم حصہ لے گی، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چین، انڈونیشیا، کوریا، تائیوان اور جاپان شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 20 ستمبر تک جاری رہے گی۔