وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل کو ہو گا

پیر 14 ستمبر 2015 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل کو ہو گا، اجلاس میں کسان ریلیف پیکج کی منظوری دی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکج کی منظوری دی جائے گی جبکہ ملکی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :