نادرا ڈیٹا غیر محفوظ ہے ،حساس ادارے کے حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں انکشاف

پیر 14 ستمبر 2015 16:47

نادرا ڈیٹا غیر محفوظ ہے ،حساس ادارے کے حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ملک کے معتبر ترین حساس ادارے نے نادرا ڈیٹا کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے نادرا لیکج کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم سرکاری ادارے کا پورے ڈیٹا بیس کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دشمن جاسوس ایجنٹوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے ۔ حساس ادارے نے نادرا کے سربراہ کو تحریری طور پر اپنے شکوک و شبہات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا لیک ہو کر بھارتی ایجنسی راء ، امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد تک پہنچنے کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات لینے والا آٹو میٹک فنگر پرنٹس شناختی سسٹم ( AFIS) نادرا نے 2004 میں فرانسیسی کمپنی سیگم سے خریدا تھا جس کا تعلق اسرائیل سے ہے ۔

(جاری ہے)

اس اہم نظام سے منسلک ہونے کی صورت میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر قوم کا ڈیٹا بیس لیک ہو کر کسی تک پہنچ سکتا ہے نادرا کو تجویز دی گئی ہے کہ ا س سلسلے میں محفو ظ سافٹ ویئر ھارڈ ویئر ڈویلپ کر کے حریف اور مخالف ممالک کے بجائے اور قابل اعتماد ملکوں پر انحصار کیا جائے ۔ رپورٹس کے مطابق نادرا کے ترجمان نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں یا اور نہ ہی کوئی جواب دیا ہے تاہم نادرا کے بعض تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں ہے اور ھیکنگ یا لیکنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :