بھارتی ہٹ دھرمی ایک بار پھر سامنے آگئی ، انڈین ہاکی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لئے معافی جیسی بچکانہ شرط عائد کردی
چیمپینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں حماد بٹ اور محمد توثیق نے قابل اعتراض اشارے کئے تھے، جب تک پاکستان اس پر معافی نہیں مانگتا تو ان کے ساتھ میچ نہیں کھیلیں گے‘ سیکرتری انڈین ہاکی نریندر بٹرا بھارت کو پاکستان سے ہار کبھی برداشت نہیں ہوتی، بدتمیزی اور گالیاں دینا بھارت کا وطیرہ ہے پاکستان کا نہیں‘شہناز شیخ بھارت میں چوہا بھی مر جائے تو اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے، ہم نے تو بھارت کو کھیل کے میدان میں جواب دیا ہے‘ سابق کوچ قومی ٹیم
پیر 14 ستمبر 2015 17:32
ممبئی / لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ) بھارتی ہٹ دھرمی ایک بار پھر سامنے آگئی ، انڈین ہاکی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لئے معافی جیسی بچکانہ شرط عائد کردی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری انڈین ہاکی نریندر بٹرا کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں حماد بٹ اور محمد توثیق نے قابل اعتراض اشارے کئے تھے، جب تک پاکستان اس پر معافی نہیں مانگتا تو ان کے ساتھ میچ نہیں کھیلیں گے۔
نریندر بٹرا کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے بعد جوش میں ایسا بھنگڑا پاکستان میں ہوتا ہو گا بھارت میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی کھلاڑی کو انڈین لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے ہار کبھی برداشت نہیں ہوتی، بھارت کو اصل دکھ اس بات کا ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی وہ آج تک چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکے ہیں، ہر بات میں شرائط لگانا بھارت کی عادت ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.