وفا قی پولیس کارروائی، مختلف جرائم میں ملو ث17ملزمان گرفتار

پیر 14 ستمبر 2015 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وفا قی پولیس نے شراب و منشیا ت فروشی ، نا جا ئز اسلحہ اور مو با ئل فون چوری میں ملو ث17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1کلو 110گر ام چرس ،1کلو 350گر ام ہیر وئن ، 75لیٹر کھلی شراب ، بو تلیں ، سٹیکر ، مو بائل فون ، اسلحہ نا جا ئز 5پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے جو بھی پولیس افسر شہر یوں کے جا ن و ما ل کے تحفظ اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے اہم کر دار اد کر ے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی صدر رضو ان عمر گو ندل نے شراب فروشی میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے ایس ایچ او تھا نہ شالیمار انسپکٹر خا لد محمود ، آ صف علی اے ایس آئی معہ دیگر ملازمان پر ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم سیکٹر ایف الیون نا کہ زن تھی اور مشکو ک گا ڑ یوں کی چیکنگ و پڑ تا ل کی جا رہی تھی ایک گا ڑ ی نمبر LOK-9499 سیکٹر F-10کی طر ف سے آ ئی جس کو جمیل مسیح ولد سردار مسیح سکنہ نو گز ی فتح جھنگ روڈ چلا رہا تھا دوران تلاشی کا ر سے 50لیٹرشراب بر آمد ہو ئی اس کے علا وہ کا ر سے 50عدد خا لی بو تلیں ، دو عدد پلا سٹک کے تو ڑ ے ، ڈھکن بھی بر آمد ہو ئے ملزم جمیل کچی الکو حل کے ذریعے غیر ملکی شراب جعلی سازی کر کے تیا ر کر تا ہے۔

تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم وقار احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 110گر ام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ ملزم محمد بلا ل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے مو با ئل فون چوری میں ملو ث ملزم محمد وزیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مو با ئل فون ما لیتی 20ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم تیمو ر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

سی آئی اے پولیس نے دوران گشت دو ملزمان قیصر علی اور شہبا ز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم عبد القیوم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے چوری میں ملو ث ملزم تو قیر احمد کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم امجد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 350گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

جبکہ راشد مسیح سے 25لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت ملزم محمد وقار کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقد ما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ پیشہ ور بھکا ریوں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چھ پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کاا علان کیا ہے ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی جا ئے۔ پٹر ولنگ کو سخت کی جا ئے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر ادشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :