قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کابینہ کا پی آئی اے میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں پربھرتی ہونے والے افسران کی تعیناتیوں پرشدید اعتراض،تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ
اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں سے 1300 روپے اضافی وصولی کے باوجود سہولیات کی عدم فراہمی اور کھانوں کے ناقص معیار پر کمیٹی کے اراکین پی آئی اے حکام کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے
پیر 14 ستمبر 2015 18:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ نے پی آئی اے میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں پر بھرتی ہونے والے افسران کی تعیناتیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں سے 1300 روپے اضافی وصولی کے باوجود سہولیات کی عدم فراہمی اور کھانوں کے ناقص معیار پر کمیٹی کے اراکین پی آئی اے حکام کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے ۔
کمیٹی کے اگلے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے سمیت اعلیٰ حکام کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا محمد حیات کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پی آئی اے میں لیگل ڈویژن ہونے کے باوجود چوبیس لاکھ روپے ماہوار پر چیف لیگل آفیسر کی تعیناتی سمیت کنٹریکٹ بنیاد پر بھاری مشاہدوں پر تعیناتیوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب پی آئی اے 187 ارب روپے کا مقروض ہے مگر دوسری جانب من پسند افراد کو نوازنے کیلئے لاکھوں روپے تنخواہوں پر بھرتی کی جارہی ہے چیئرمین کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں میں باسی کھانے فراہم کئے جاتے ہیں ائرپورٹ پر تعینات اہلکاروں کا رویہ گستاخانہ ہوتا ہے ہر مسافر سے تیرہ سو روپے اضافی وصول کئے جاتے ہیں مگر ایسی کوئی سہولیات نہیں دی جاتی ہیں انہوں نے کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے شجاعت عظیم کی عدم حاضری پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے حکام کمیٹی کے اراکین کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.