ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت پرپابندی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قراردیدیا

گوشت ہفتے میں ایک دن خریدوفروخت ہوسکتاہے،ہرجمعرات کو مارکیٹوں میں دستیاب ہونا چاہیے،عدالت کا حکم

پیر 14 ستمبر 2015 18:47

ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت پرپابندی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قراردیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ممبئی ہائیکورٹ نے ہفتہ میں صرف ایک دن گوشت بیچنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعرات کو گوشت مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا،بھارتی ٹی وی کے مطابق گوشت بیچنے والوں کی تنظیم ’’مٹن ٹریڈرز‘‘کی جانب سے ریاست میں گوشت پرپابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی،سماعت کے دوران عدلیہ کے ججز نے گوشت پر پابندی پرسخت تنقید کی اورکہاکہ پابندی لگانے کے لیے اوربہت ساری چیزیں ہیں اگر پابندی عائد کرنا تو ان پر کی جائے گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہم سب گوشت کھاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گوشت خریدنا ایک آزاد چوائس ہے اس پر پابندی کا جوازنہیں بنتا،درخواست نمٹاتے ہوئے عدلیہ کے ججز نے کہاکہ گوشت ہفتے میں ایک دن جمعرات کو مارکیٹوں میں دستیاب ہونا چاہیے اورجس کسی کا دل کرے وہ اسے خرید سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :