وارننگ کے بغیر ضلعی انتظامیہ ہوٹلوں او ر ریسٹورنٹس پر چھا پے مارنے سے گریز کرے ، مزمل صابری
صفائی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں،صدراسلام آبادچیمبرانڈسٹری
پیر 14 ستمبر 2015 19:04
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئی وارننگ دیئے بغیر اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر چھا پے مار رہی ہے جس کی وجہ سے کاروباری حلقے میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر صفائی کو یقینی بنانا ایک اچھا عمل ہے تاہم ضلعی انتظامیہ پہلے وارننگ دے اور وارننگ کے باوجود اگر کوئی ہوٹل یا ریسٹورنٹ مطلوبہ معیار کے مطابق صفائی کا خیال نہیں رکھتا تو پھر اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں صفائی کیلئے مناسب ایس او پیز یا چیک لسٹ جاری کرے تا کہ یہ ادارے صفائی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنا سکیں۔(جاری ہے)
مزمل صابری نے کہا کہ اسلا م آباد میں گزشتہ کچھ دنوں سے ریسٹورنٹ اور بکریاں سیل کی جا رہی ہیں اور ان کے فوٹو مقامی انتظامیہ کی ویب سائٹ پر جاری کئے جا رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی لیبارٹری کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی ہوٹلوں پر بھاری جرمانے عائد کرنا بھی درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری صفائی اور بہتر معیار برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ کا کاروبار کرنے والوں کو پوری طرح اعتماد میں لے اور ان کی مشاورت سے ایس او پی یا چیک لسٹ تیار کرے تا کہ عوام کو ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر صاف ستھرا اور معیاری کھانا میسر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پی یا چیک لسٹ تیار کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ باقاعدگی کے ساتھ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی نگرانی کرتی رہے تا کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر صفائی کلچر تسلسل کے ساتھ فروغ پاتا رہے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے پاس 6 ججز کا خط گیا مگر کیا ایکشن لیا گیا؟
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.