ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے سیل کیے جانے والے ہوٹلوں کی معلومات فیس بک پر دینے کے حوالے سے وضاحت کردی

muhammad ali محمد علی پیر 14 ستمبر 2015 19:30

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے سیل کیے جانے والے ہوٹلوں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14ستمبر 2015 ء) ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے سیل کیے جانے والے ہوٹلوں کی معلومات فیس بک پر دینے کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں غیر معیاری اور مضر صحت کھانا اور غذائی اشیاء بیچنے والوں کیخلاف ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی کاروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عائشہ ممتاز پر ناقدین کی جانب سے اعتراض اٹھایا جارہا ہے کہ وہ سیل کیے گئے ہوٹلوں کی تصاویر وہ کس اختیار کے تحت فیس بک پر شائع کررہی ہیں۔

اس اعتراض کے حوالے عائشہ ممتاز نے وضاحت کی ہے صرف ان ہوٹلوں کی تصاویر فیس بک پر شائع کی جاتی ہیں جن پر جرمانے عائد کردیے جاتے ہیں اور ان کا کیس عدالت میں بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جن ہوٹلوں کا کیس عدالت بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے ان سے متعلق معلومات ہرگز فیس بک پر شائع نہیں کی جاتیں۔

متعلقہ عنوان :