این اے 89کیس جلدنمٹاکرحلقہ کے عوام کوانصاف دیاجائے ،کیس ڈیڑھ سال سے ا لتواکاشکارہے ،چیف جسٹس کی انصاف فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے ،جھنگ کے عوام انصاف کے حصول کے لیے منتظر ہے
سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی کا کورکمیٹی سے خطاب
پیر 14 ستمبر 2015 19:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ حلقہ این اے 89کیس جلدنمٹاکرحلقہ کی عوام کوانصاف دیاجائے ،کیس ڈیڑھ سال سے سپریم کورٹ میں ا لتواکاشکارہے ،چیف جسٹس کی انصاف فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے ،جھنگ کے عوام انصاف کے حصول کے لیے منتظر ہے۔ وہ پیر کو اسلام آبادمیں کورکمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ NA-89کیس جلدازجلد نمٹا کر حلقہ کی عوام کو انصاف دیا جائے ۔اس موقع پر سینئر وکلاء اور اہل سنت والجماعت کورکمیٹی کے اراکین موجود تھے ۔علامہ محمد احمدلدھیانوی کا کہنا تھا کہ این اے 89کاکیس ڈیڑھ سال سے سپریم کورٹ میں التوا کا شکار ہے جس پر باقاعدہ سماعت نہیں ہورہی ۔(جاری ہے)
انہوں نے نومنتخب چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی سے مطالبہ کیا کہ وہ ازخود نوٹس لیں اور فریقین کو طلب کرکے کیس کو چلایا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی غریب اور نادار طبقہ کو انصاف کی جلد فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے جس سے انصاف کے حصول کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اعلی عدلیہ سے انصاف کے لیے پر امید تھے اور آج بھی عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اس کے فیصلہ کو دل سے قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا کیس نہیں بلکہ جھنگ کی عوام کا کیس ہے جوکہ حصول انصاف کے لیے منتظر ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.