بھارت، لڑکیوں کوچھیڑنے والوں پنجروں میں بند کیاجائیگا

تعلیمی اداروں کے باہرچوراہوں پرپنجرے نصب کیئے جائیں گے،اترپردیش انتظامیہ

پیر 14 ستمبر 2015 20:17

بھارت، لڑکیوں کوچھیڑنے والوں پنجروں میں بند کیاجائیگا

مظفرنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر شہر میں لڑکیوں سے چھیڑچھاڑکرنے والے منچلوں کو پنجروں میں بند کیاجائیگا،انتظامیہ کا خیال ہے کہ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر اور چوراہوں پر اگر پنجرے نصب کیے جائیں اور لڑکوں کو سزا کے طور پر ان میں بند کیا جائے تو چھیڑ چھاڑ کے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس لڑکیوں کے سکولوں ،کالجوں ،یونیورسٹیزکے باہر کھڑے منچلوں کو سبق سکھانے کے لیے تیاریاں کررہی ہے اورلڑکیوں کو چھیڑنے والے جوانوں کو حکومت کی جانب سے سخت سے سخت سزادی جائیگی اس لیے ا نتظامیہ کا خیال ہے کہ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر اور چوراہوں پر اگر پنجرے نصب کیے جائیں اور لڑکوں کو سزا کے طور پر ان میں بند کیا جائے تو چھیڑ چھاڑ کے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :