سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے بارکے انتخابات 2015-16 کیلئے شیڈول جاری کردیا

17 ستمبرتک تمام واجبات اداکرکے لائف ٹائم ممبرشپ حاصل کی جاسکے گی 29 اکتوبرکوپولنگ ہوگی اور3نومبرکی حتمی نتائج جاری کئے جائیں گے ٗنوٹیفکیشن جاری

پیر 14 ستمبر 2015 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے بارکے انتخابات 2015-16 کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ پیرکوسپریم کورٹ بارکی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق17 ستمبرتک تمام واجبات اداکرکے لائف ٹائم ممبرشپ حاصل کی جاسکے گی،19 ستمبرکو ووٹرزکی عبوری فہرست جاری کی جائے گی جس کے بعد 22 ستمبرتک اعترضات داخل کرنے کے ساتھ غلطیوں کی نشاندہی کی جاسکے گی ،ان اعتراضات پر24ستمبرتک فیصلے کئے جائیں گے اور30 ستمبرکوووٹرزکی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یکم سے چھ اکتوبرتک کاغذات نامزدگی جاری کئے جائیں گے ،8اکتوبرکوکاغذات کی چھان بین کی جائے گی اور9اکتوبرکوامیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی جن کیخلاف اپیلیں اور13ستمبرتک جمع کی جاسکیں گی جن کی سماعت 15اکتوبرکوکی جائے گی۔ 16اکتوبرکوکاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جس کے بعد 19اکتوبرکوامیدواروں کی ختمی فہرست جاری کی جائے گی۔ بعدازاں 29 اکتوبرکوپولنگ ہوگی اور3نومبرکی حتمی نتائج جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :